کراچی : ایم کیو ایم کی رہنما نسرین جلیل نے گورنر سندھ بننے کے حوالے سے سوال پر کہا کہ مجھے اس بارے میں علم نہیں۔
تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم کی رہنما نسرین جلیل نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا شہباز شریف کا کراچی آنا خوش ائند ہے،امید ہے اب کراچی کو نظر انداز نہیں کیا جائے گا۔
صحافی نے سوال کیا کہ کیا آپ گورنر سندھ بننے جارہی ہیں ،جس پر نسرین جلیل کا کہنا تھا کہ اس پر سوچا نہیں، ابھی مجھے علم نہیں، مجھےتوسب سےآخر میں علم ہوگا۔
خیال رہے ایم کیو ایم رہنما وسیم اختر کو گورنر سندھ بنانے کی تجویز سامنے آئی ہے۔
یاد رہے گذشتہ روز وزیراعظم شہبازشریف اور ایم کیوایم پاکستان کے وفد کی ملاقات ہوئی تھی ، جس میں ایم کیوایم سے کابینہ کیلئے دو نام مانگے گئے تھے۔
جس پر ایم کیوایم کا کہنا تھا کہ مشاورت کے بعد دو نام دیئے جائیں گے۔
ذرائع نے کہا تھا کہ سندھ کی گورنرشپ بھی ایم کیوایم کو دینے کا امکان ہے جبکہ اسپیکر، ڈپٹی اسپیکر یا چیئرمین، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کی سیٹ بھی دی جا سکتی ہے۔