اشتہار

’اب پاکستان میں ڈاکٹر نواز شریف کا بہتر علاج کرسکتے ہیں‘

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید لطیف نے نواز شریف کی وطن واپسی کی نرالی منطق پیش کردی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید لطیف کا کہنا ہے کہ نواز شریف کو ڈاکٹروں نے کہا ہے کہ آج کل پاکستان میں ڈاکٹر صحیح علاج کررہے ہیں کوئی وبا بھی نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ یقیناً پاکستان میں ڈاکٹر نواز شریف کا بہتر علاج کرسکتے ہیں، اس لیے میاں نواز شریف عید کے فوراً بعد پاکستان واپس آرہے ہیں۔

- Advertisement -

حالات سازگار ہوتے ہی نواز شریف نے وطن واپسی کی تیاریاں شروع کردیں ، ذرائع ن لیگ کا کہنا ہے کہ نواز شریف عید کے بعد پاکستان واپس آئیں گے اور پاکستانی عدالتوں کے فیصلوں کا سامنا کریں گے۔

مزید پڑھیں: بھائی کے وزیراعظم بنتے ہی نواز شریف نے وطن واپسی کی تیاریاں شروع کردیں

یاد رہے اس سے قبل یہ خبریں گردش کررہی تھی کہ عدم اعتماد کامیاب ہونے نواز شریف وطن واپس آجائیں گے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف عدم اعتماد کامیاب ہونے پر اپریل کے آخر میں سعودی عرب جائیں گے اور مئی کے پہلے ہفتے میں وطن واپسی کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف علاج کی غرض سے تقریباً دو سال سے لندن میں مقیم ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں