ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

نوازشریف کب واپس آ رہے؟ لیگی رہنما نے بتا دیا

اشتہار

حیرت انگیز

مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری نے کہا ہے کہ نوازشریف الیکشن سے پہلے وطن واپس آجائیں گے۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام آف دی ریکارڈ میں گفتگو کرتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا کہ نوازشریف کیخلاف تمام کیسز سیاسی تھے تمام کیسز غلط بنائےگئے تھے نیب کواستعمال کرکےخاص قسم کےلوگوں کوملک پرمسلط کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ نوازشریف کی جان ہمیں سب سےزیادہ عزیز ہے وہ الیکشن سےپہلےوطن واپس آجائیں گے اب الیکشن جب بھی ہوں وہ پاکستان آ کر انتخابی مہم کی قیادت کریں گے۔

طلال چوہدری نے کہا کہ 5 سے6 ماہ میں الیکشن نہیں کرائےجا سکتے آئینی طورپرنئی حکومت بنی ہے الیکشن میں جتنی تاخیرہوگی ہمیں اتنی زیادہ محنت کرناہوگی جب اتحادمیں ہوتےہیں تواکٹھےفیصلہ کیاجاتاہے الیکشن سے متعلق اتحادیوں سے مشاورت ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ میرٹ پر تعیناتیاں کریں گے کسی کو غلط اسٹاپ لسٹ پر ڈالا گیا تو تحقیقات ہوں گی کسی کیخلاف انتقامی کارروائی نہیں کریں گے جہاں گزشتہ حکومت نےغلط کام کیےاس پرکارروائی ہوگی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں