جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ شادی کے بندھن میں بندھ گئے

اشتہار

حیرت انگیز

بالی ووڈ کی معروف جوڑی رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اداکار رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ نے سات پھیرے لے لیے، رنبیر اور عالیہ نے اس پرمسرت دن کے موقع پر گولڈن رنگ کے لباس کا انتخاب کیا۔

عالیہ بھٹ نے گولڈن رنگ کا عروسی لباس اور جیولری پہن رکھی ہے جبکہ رنبیر کی اسی رنگ کی شیروانی اور کُلا زیب تن کیا۔

رنبیر اور عالیہ کی شادی کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

بالی ووڈ اداکاروں کی جانب سے رنبیر اور عالیہ کو شادی کی مبارک باد دینے کا سلسلہ جاری ہے اور جوڑے کے نئے سفر کے لیے انہیں دعائیں بھی دی جارہی ہیں۔

بھارتی میڈیا کی جانب سے اس شادی کو سال 2022ء کی سب سے بڑی شادی قرار دیا جا رہا ہے جس پر دنیا بھر کی نظریں جمی ہوئی ہیں۔

گزشتہ رات عالیہ اور رنبیر کی مہندی کی تقریب سے شادی کا آغاز کیا گیا ہے جس کے بعد سے رنبیر اور عالیہ کے خاندان کی خواتین کے مہندی لگے ہاتھ سوشل میڈیا پر وائرل ہیں۔

ایسے میں دُلہے کی ماں کی مہندی بھی سوشل میڈیا پر دیکھی جا سکتی ہے جس کے وائرل ہونے کی خاص وجہ یہ ہے کہ نیتو کپور نے مہندی سے اپنے ہاتھ پر شوہر رشی کپور کا نام لکھوایا ہے۔

واضح رہے کہ عالیہ بھٹ کی ساسو ماں نیتو کپور کی ایک اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس میں اُنہیں اپنی بہو کی تعریفیں کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

میڈیا نمائندوں کی جانب سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں نیتو کپور کا کہنا ہے کہ ’اب میں کیا بولوں، عالیہ بھٹ اتنی اچھی اتنی کیوٹ ہے، وہ بہت خوبصورت ہے، عالیہ بھٹ بالکل گڑیا جیسی ہے۔‘

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں