اشتہار

سحری کے وقت سرفراز احمد کی ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی میں رمضان المبارک کی آمد کے ساتھ ہی اسٹریٹ کرکٹ شروع ہوجاتی ہیں، نوجوانوں کی جانب سے رات سے لے کر سحری تک ٹورنامنٹ کا انعقاد کروایا جاتا ہے۔

رمضان المبارک میں کرکٹ سے سڑکوں کی رونقیں بھی بحال رہتی ہیں اور رات گئے سڑکوں پر سناٹا نہیں چھایا ہوتا بلکہ نوجوان بیٹ بال تھامے چھکے چوکوں کی برسات کررہے ہوتے ہیں۔

کراچی کے علاقے نیا ناظم آباد اسٹیڈیم میں بھی نوجوان کرکٹ کھیل کر سحری کے وقت گھر جارہے تھے تو ان کا سامنا قومی ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد سے ہوگیا۔

- Advertisement -

سرفراز کو دیکھتے ہی نوجوانوں نے سیفی بھائی کو آواز دی اور گفتگو کرنا چاہی۔

سرفراز جو اپنے مداحوں کو کبھی مایوس نہیں کرتے مداحوں کے ساتھ گھل مل گئے اور کہنے لگے کہ سحری کا وقت ہے کرکٹ کھیل کر آرہے ہو گھر جاؤ۔

نوجوان کرکٹرز نے بھی کہا کہ جی سیفی بھائی سحری کا وقت ہے، سرفراز نے پھر پوچھا کہاں سے آرہے ہو اس پر نوجوانوں نے کہا کہ نیا ناظم آباد میں میچ کھیل کر آرہے ہیں سرفراز نے پھر پوچھا کہ ٹورنامنٹ تھا؟

نوجوانوں نے سیفی بھائی کو جواب دیا کہ جی ٹورنامنٹ تھا۔

واضح رہے کہ سرفراز احمد ان دنوں قومی ٹیم سے باہر ہیں اور اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام جیتو پاکستان لیگ میں شرکت کررہے ہیں۔

Comments

اہم ترین

نعمان ناصر
نعمان ناصرhttps://arynews.tv/
صحافی و بلاگر، 6 سال سے اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں

مزید خبریں