تازہ ترین

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

’جس دن بانی پی ٹی آئی نے کہہ دیا ہم حکومت گرادیں گے‘

اسلام آباد: وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور...

5 لاکھ سے زائد سمز بند کرنے کا آرڈر جاری

ایف بی آر کی جانب سے 5 لاکھ 6...

اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1 ارب ڈالر موصول

کراچی: اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1...

سابق وزیراعظم شاہد خاقان کے سر پر لٹکی نیب کی تلوار ہٹ گئی

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے سر پر لٹکی...

بھارتی پائلٹس مسافروں کی زندگیوں سے کھیلنے لگے، اہم انکشاف منظر عام پر

نئی دہلی:بھارت میں زیرتربیت پائلٹس بوئنگ 737 میکس طیارے اڑانے لگے، جس کے باعث ہزاروں مسافروں کی زندگیاں خطرے میں پڑگئیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سول ایوی ایشن کی تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ بھارتی فضائی کمپنیوں نے ہزاروں مسافروں کی زندگیوں کی پروا کئے بغیر بوئنگ 737 میکس طیارے زیر تربیت پائلٹس کے حوالے کردئیے۔

ڈی جی سی اے کے سربراہ ارون کا کہنا ہے کہ پرائیویٹ فضائی کمپنی اسپائس جیٹ کے 90 پائلٹ مکمل ٹریننگ کے بغیر بوئنگ 737 میکس طیارہ اڑا رہے تھے، سنگین معاملے کا انکشاف ہوتے ہی ان تمام پائلٹس پر پابندی عائد کر دی گئی ہے، اب وہ مکمل تربیت لینے کے بعد ہی اس طیارے کو اڑا سکیں گے۔

ڈی جی سی اے نے یہ پابندی ان پائلٹس کی سیمولیٹر ٹریننگ کے مسائل کی وجہ سے عائد کی ہے۔

ادھر اسپائس جیٹ کے ترجمان نے بھی تصدیق کی ہے کہ ڈی جی سی اے نے ایئر لائن کے 90 پائلٹس کو میکس طیارے اڑانے سے روک دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اس غفلت کے مرتکب افراد کے خلاف سخت کارروائی کریں گے۔

Comments

- Advertisement -