اشتہار

‘عمران خان کو نکالنے کا فیصلہ 5 جنوری کو لاہور میں ہوا’

اشتہار

حیرت انگیز

وزیر اطلاعات و محنت سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ عمران خان کو اقتدار سے نکالنے کا فیصلہ 5 جنوری کو لاہور میں ہوا تھا۔

ایک بیان میں سعیدغنی نے کہا کہ عمران خان کو نکالنے کا فیصلہ پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی اور فیڈرل کو نسل کے مشترکہ اجلاس میں ہوا تھا۔

انہوں نے کہا کہ آصف زرداری اور بلاول بھٹو نے نیازی کو بھگانے کا فیصلہ کیا بلاول بھٹو نے کہا تھا استعفیٰ دو، اسمبلی توڑ کرہمارامقابلہ کرو۔

- Advertisement -

سعیدغنی کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو نے27 فروری کو تحریک عدم اعتماد لانےکا اعلان کیا تھا نالائق نیازی کو چیئرمین پیپلزپارٹی کی بات سمجھ نہیں آئی تھی عمران خان کاکردارسلیکٹڈسے شروع ہوا رجیکٹڈ پر ختم ہوا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں