جمعرات, مئی 15, 2025
اشتہار

ساؤتھ انڈین فلم نے کمائی کے تمام ریکارڈز توڑ دیے

اشتہار

حیرت انگیز

ساؤتھ انڈین فلم انڈسٹری کی فلم کے جی ایف: چیپٹر 2 نے کمائی کے تمام ریکارڈز توڑ ڈالے، ریلیز کے پہلے دن فلم نے 140 کروڑ بھارتی روپے کی ریکارڈ کمائی کرلی۔

ساؤتھ انڈین فلم انڈسٹری کی فلم کے جی ایف: چیپٹر 2 نے ریلیز کے پہلے ہی روز ریکارڈ کمائی کر کے تمام بھارتی فلموں کو پیچھے چھوڑ دیا۔

پہلے دن فلم نے باکس آفس پر 140 کروڑ بھارتی روپے کا بزنس کیا، اس سے قبل یہ ریکارڈ گزشتہ ماہ ریلیز ہونے والی تیلگو فلم آر آر آر کے پاس تھا جس نے ریلیز کے پہلے روز 134 کروڑ روپے کا بزنس کیا تھا۔

فلم میں بالی ووڈ کے مشہور اداکار سنجے دت اور روینہ ٹنڈن اہم کردار ادا کر رہے ہیں جبکہ مرکزی کردار ساؤتھ انڈین سینما کے اداکار یش ادا کر رہے ہیں۔

کے جی ایف: چیپٹر 2 کے مصنف اور ہدایت کار پرشانت نیل ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں