اشتہار

عمران خان کی کل کراچی جلسے میں آنیوالوں سے اہم اپیل

اشتہار

حیرت انگیز

پی ٹی آئی چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کل کراچی جلسے میں آنے والوں سے درخواست کی ہے کہ وہ اپنے ساتھ قومی پرچم لائیں۔

سابق وزیراعظم نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کل کراچی میں مزار قائد سے متصل باغ جناح میں ہونیوالے پی ٹی آئی کے جلسے میں آنے والوں سے کہا ہے کہ وہ اپنے ساتھ قومی پرچم لائیں۔

پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے مزید کہا کہ یہ اب پاکستان کی خود مختاری اور حقیقی جمہوریت کی جنگ ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ یہ لڑائی امریکا کی طرف سےاکسائی گئی حکومت کی تبدیلی کیخلاف ہے، یہ لڑائی تبدیلی کی حمایت کرنیوالے مقامی میر جعفروں کیخلاف ہے۔

 

دوسری جانب پی ٹی آئی کو کراچی میں کل جلسے کی اجازت مل گئی جلسے کیلیے این او سی ڈپٹی کمشنر شرقی نے جاری کیا۔

انتظامیہ کی جانب سے 20شرائط سےمشروط اجازت نامہ جاری کیا گیا جس کے مطابق پی ٹی آئی کو جلسہ رات 12بجے تک نمٹانا ہوگا، جلسے میں ملکی نظریات،مذہب کیخلاف کوئی تقریر نہیں ہوگی ، اسلحے کا استعمال ممنوع ہوگا جب کہ جلسے کی داخلی سیکیورٹی آرگنائزر کی ذمہ داری ہوگی۔

انتظامیہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ مذکورہ احکامات کی عدم پیروی کی صورت میں قانونی کارروائی کی جائے گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں