اشتہار

ناکامیوں پر جوروٹ نے کپتانی چھوڑ دی

اشتہار

حیرت انگیز

انگینڈ کرکٹ ٹیم کےکپتان جوروٹ نےٹیسٹ ٹیم کی قیادت چھوڑ دی۔

ویسٹ انڈیز سے تین میچز کی ٹیسٹ سیریز میں ایک صفر سے ناکامی کپتانی چھوڑنےکی وجہ بنی۔ روٹ کو دوہزارسترہ میں ایلسٹر کک کا جانشین مقرر کیا گیا تھا۔

انگلینڈ اپنے آخری 9 میچز میں کوئی ٹیسٹ نہیں جیت سکا۔ روٹ کا کہنا ہےکہ یہ ان کےکیرئیر کا مشکل ترین فیصلہ تھا لیکن کپتانی کو خیرباد کہنے کا یہ بالکل صحیح وقت ہے۔

- Advertisement -

روٹ کی کپتانی میں انگلینڈ نےسب سے زیادہ ٹیسٹ میچز جیتے ہیں۔۔ روٹ کی جگہ بین اسٹوکس قیادت ملنے کے مضبوط امیدوار ہیں۔۔

چند روز قبل سابق کپتان مائیکل وان نے کہا تھا کہ جوروٹ کو کپتانی چھوڑنے کا مشورہ دوں گا کیونکہ وہ اب کپتانی کا بوجھ نہیں اٹھا سکتے لیکن بطور سینئر پلیئر ٹیم کا حصہ رہ سکتے ہیں۔

ایک انٹرویو میں مائیکل وان نے جوروٹ کی کپتانی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ گزشتہ چار ٹیسٹ سیریز میں انگلینڈ کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے جس میں 4-0 ایشیز اور 1-0 ویسٹ انڈیز سیریز شامل ہے۔

سابق کپتان نے کہا کہ میں جوروٹ کو ایک عرصے سے جانتا ہوں اور اسے آگے لانے میں جو کچھ ممکن تھا وہ کیا، میں سمجھتا ہوں کہ روٹ خود ہی قیادت چھوڑ دیں اس سے قبل کہ ان سے استعفیٰ لیا جائے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں