ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

رنبیر اور عالیہ کی شادی پر کترینا کیف کا ردعمل

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بالی ووڈ اداکار رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کی شادی پر کترینا کیف کا ردعمل آگیا۔

بالی ووڈ کی باربی ڈول اداکارہ کترینہ کیف نے حال ہی میں شادی کے بندھن میں بندھے نئے جوڑے اداکار رنبیر کپور اور اداکارہ عالیہ بھٹ کو شادی کی مبارک باد دی۔

یاد رہے کہ کترینہ کیف اور رنبیر کپور انڈسٹری میں سب سے زیادہ پسند کی جانے والی جوڑی رہ چکے ہیں، ان دونوں کے درمیان فلم ’عجب پریم کی غضب کہانی‘ کی شوٹنگ کے دوران قریبی تعلقات قائم ہوئے تھے۔

کترینہ کیف نے انسٹاگرام اکاﺅنٹ پر اسٹوری لگائی جس میں انہوں نے نئے جوڑے کی تصویر لگائی جس کے ساتھ انہوں نے لکھا کہ ”آپ دونوں کو مبارک ہو، آپ کی آ نے والی زندگی پیار اور خوشیوں سے بھرپور ہو“۔

یاد رہے کہ اداکارہ کترینہ کیف اور اداکار رنبیر کپور ایک ساتھ 6 سال رہ چکے ہیں لیکن نا معلوم وجوہات کی بنا پر دونوں الگ ہو گئے جس کے بعد اداکارہ کی گزشتہ سال کے آ خر میں اداکار وکی کوشل کے ساتھ شادی ہو گئی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں