اتوار, جون 22, 2025
اشتہار

عمران خان کا اوورسیز پاکستانیوں کیلیے ویڈیو پیغام

اشتہار

حیرت انگیز

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے سمندرپار پاکستانیوں کیلئے ویڈیو پیغام جاری کر دیا۔

ویڈیو پیغام میں عمران خان نے کہا کہ ہم نےنامنظور ڈاٹ کام کی ایک ویب سائٹ بنائی ہے ویب سائٹ کا مقصد ہے اوورسیزپاکستانیوں سےفنڈجمع کریں اب ہم مہم میں جا رہے ہیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ بیرونی سازش کےتحت حکومت تبدیلی کی سازش رچائی گئی کرپٹ ترین لوگوں کو پاکستان پرمسلط کیا گیا ہے ایسےلوگوں کو مسلط کرنا 22 کروڑ لوگوں کی توہین ہے ایسےلوگوں کیخلاف قوم میں نکل رہاہوں اپنی جاگی ہوئی قوم کو جگا رہا ہوں۔

عمران خان نے کہا کہ کوشش ہے سازش کو فیل کر کے پاکستان کو الیکشن کی طرف لےجائیں ایک ہی حل ہے عوام فیصلہ کریں وہ کس کو چاہتے ہیں عوام الیکشن کےذریعےفیصلہ کریں اب ہم مہم چلارہے ہیں مہم کیلئے فنڈز کی ضرورت ہےکیونکہ ملک بھرمیں مہم چلائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ عوام سے اپیل ہے بھرپور طریقے سے اس مہم میں شرکت کریں یہ ہےپاکستان کی حقیقی آزادی کی مہم!

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں