اشتہار

‘ناد علی کو میری زندگی میں لانے کا شکریہ’

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستانی شوبزانڈسٹری کی معروف گلوکارہ و اداکارہ حدیقہ کیانی نے بلقیس ایدھی کے انتقال پر دل سوز پیغام جاری کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر جاری کئے گئے پیغام میں حدیقہ کیانی نے ایدھی فاؤنڈیشن کی سربراہ بلقیس ایدھی کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے لکھا کہ بلقیس ایک عظیم خاتون تھیں جنہوں نے دنیا کا بوجھ اپنے کاندھوں پر اٹھایا اور لوگوں کی مدد کا وسیلہ بنیں۔

حدیقہ کیانی نے لکھا کہ وہ اس دنیا کو بہتر جگہ بنانے کے لئے اٹھیں تھیں مجھے یقین ہے کہ اللہ کے حضور انہیں ضرورت مند لوگوں کے سائبان کے طور پر پیش کیا جائے گا۔

- Advertisement -

ادکارہ نے انسٹا گرام پر شیئر کی گئی پوسٹ میں لکھا کہ اللہ تعالیٰ نے بلقیس ایدھی کو میرے بیٹے ناد علی تک پہنچنے کا ذریعہ بنایا، اس عظیم خاتون نے ماں ہونے کے نا طے مجھ پر بھروسہ کیا ، میں اس مہربانی پر دوسرے لوگوں کی طرح ہمیشہ مسز ایدھی کی شکر گزار رہوں گی۔

حدیقہ کیانی نے مزید لکھا کہ میں بلقیس ایدھی کے بلند درجات کے لئے دعاگو ہوں اور میری دعا ہے کہ ان کی یہ میراث ہمیشہ جاری رہے۔Beautiful Pictures of Hadiqa Kiani With Her Son Naad e Ali - Showbiz  Pakistan

یاد رہے کہ 2005 کے تباہ کن زلزلے کے موقع پر حدیقہ کیانی ایدھی فاؤنڈیشن کے ساتھ مل کر اپنی خدمات انجام دے رہی تھیں جب ان کے سامنے ایک ایسا بچہ آیا جس کے ماں باپ اور پورا خاندان اس زلزلے کے سبب جاں بحق ہو گئے تھے اور یہ بچہ بے یار و مددگار ایدھی سینٹر میں موجود تھا۔

اس وقت معروف گلوکاری نے اپنی زندگی کا سب سے بڑا فیصلہ کیا اور اس بچے کو گود لے لیا جس کا نام ناد علی رکھا گیا، آج یہ ایک خوبصورت نوجوان میں ڈھل چکا ہے تاہم اس کی اپنی لے پالک ماں سے محبت لازوال ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Hadiqa Kiani (@hadiqakianiofficial)

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں