اسلام آباد : پی ٹی آئی رہنما قاسم سوری نے استعفیٰ کے بعد دو ٹوک پیغام میں کہا کہ پاکستان کی خودمختاری اور سالمیت پرکبھی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق قاسم سوری نے ڈپٹی اسپیکر کے عہدے سے استعفیٰ کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ قومی اسمبلی سے استعفیٰ میری پارٹی کے وژن اور شاندار وراثت سے وابستگی کی علامت ہے، استعفیٰ جمہوریت کے ساتھ اس کی وابستگی کی علامت ہے۔
قومی اسمبلی سے استعفیٰ میری پارٹی کے وژن، اس کی شاندار وراثت اور جمہوریت کے ساتھ اس کی وابستگی کی علامت ہے، پاکستان کی خودمختاری اور سالمیت پر کبھی سمجھوتہ نہیں کریں گے ملکی مفادات اور آزادی کے لیے لڑیں گے اور 🇵🇰 کے تحفظ کے لیے کسی بھی حد تک جائیں گے۔ #امپورٹڈ_حکومت_نامنظور pic.twitter.com/fIskL5pVLg
— Qasim Khan Suri (@QasimKhanSuri) April 16, 2022
قاسم سوری کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کی خودمختاری،سالمیت پرکبھی سمجھوتہ نہیں کریں گے ، ملکی مفادات اورآزادی کےلیے لڑیں گے ، پاکستان کے تحفظ کے لیے کسی بھی حد تک جائیں گے۔
یاد رہے ڈپٹی اسپیکرقومی اسمبلی قاسم سوری نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا ، قومی اسمبلی اجلاس میں آج قاسم سوری کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ ہونی تھی۔