لاہور : حکومتی ارکان نے ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کا گھیراؤ کرکے تشدد کا نشانہ بنانے کی کوشش کی اور لوٹے دے مارے۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی کا اجلاس ہنگامہ آرائی کا شکار ہوگیا ، منحرف اراکین کی اسمبلی آمد پر حکومتی ارکان نے لوٹے لوٹے کے نعرے لگائے۔
ڈپٹی اسپیکر دوست مزاری اجلاس کا آغاز ایوان میں داخل ہوئے تو حکومتی ارکان نے ان کی جانب لوٹے اچال دیئے۔
حکومتی ارکان نے ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کا گھیراؤ کرکے تشدد کا نشانہ بنانے کی کوشش کی اور دھکے دے کر نیچے گرادیا، ان کے بال کھینچے گئے، تھپڑ اورمکے بھی مارے گئے۔
ہنگامہ آرائی کے دوران حکومتی ارکان نے ڈپٹی اسپیکر کو لوٹے دے مارے ، صورتحال بگڑنے پر سیکیورٹی طلب کی گئی ، سیکیورٹی ڈپٹی اسپیکر کو بچا کر واپس لے گئی۔
پنجاب اسمبلی میں اس وقت بھی صورتحال کشیدہ ہے، جہاں ارکان شدید نعرے بازی کررہے ہیں۔