اسلام آباد : تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے قومی اسمبلی میں اسپیکر کے انتخاب کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے کہا آدھی اسمبلی استعفیٰ دے چکی ہے۔
تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر راجہ پرویز اشرف کے اسپیکر منتخب ہونے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا آدھی اسمبلی استعفیٰ دے چکی ہے، آدھے ارکان موجود نہیں تو قومی اسمبلی میں اسپیکر کا انتخاب غیر قانونی ہے۔
فوادچوہدری کا کہنا تھا کہ قومی اسمبلی میں اسپیکرکے انتخاب کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ، یہ ڈرامہ جلد از جلد ختم کر کے نئے انتخابات کرائے جائیں،پورا ملک امپورٹڈحکومت کو مسترد کر چکا ہے۔
Half of the assembly has resigned, in the absence of half of Members everything in the NA including election of speaker is illegal and lacks legitimacy, the drama must end asap and new elections should be called, whole country has rejected #ImportedGoverment
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) April 16, 2022
اس حوالے سے رہنما پی ٹی آئی فرخ حبیب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا راجہ پرویز اشرف امپورٹڈ حکومت میں اسپیکر بن گئے، قائد ایوان مقصود چپڑاسی کے نام پرکرپشن کرنےوالے کو بنایا گیا ، اسپیکررینٹل پاورمیں کرپشن کرنے والے کو بنایا گیا ہے، باقی چوروں کواین آراو دینےکاسلسلہ شروع ہوگیا ہے۔
راجہ پرویز اشرف #امپورٹڈ_حکومت_نامنظور میں اسپیکر بن گے اس اسمبلی میں قائد ایوان مقصود چپڑاسی کے نام پر کرپشن کرنے والے کو بنایا گیا ہے اور اسپیکر رینٹل پاور میں کرپشن کرنے والے کو بنایا گیا ہے۔ باقی چوروں کو NRO دینے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے
— Farrukh Habib (@FarrukhHabibISF) April 16, 2022