اشتہار

وزیراعظم آزاد کشمیر انتخاب آج ہوگا

اشتہار

حیرت انگیز

وزیراعظم آزاد کشمیر کے انتخاب کیلیے قانون سازاسمبلی کا اجلاس آج ہوگا جس میں آزاد کشمیر کے 14 ویں وزیراعظم کا انتخاب کیا جائے گا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیراعظم آزاد کشمیر کے انتخاب کیلیے قانون ساز اسمبلی کا اجلاس آج ہوگا جس میں آزاد کشمیر کے 14 ویں وزیراعظم کا انتخاب کیا جائیگا۔

واضح رہے کہ وزیراعظم آزاد کشمیر عبدالقیوم نیازی اپنے خلاف تحریک عدم اعتماد کے بعد گزشتہ ہفتے مستعفی ہوگئے تھے۔

- Advertisement -

عدم اعتماد پر ووٹنگ کیلیے بلائے گئے اجلاس میں نئے وزیراعظم کے انتخاب پر اپوزیشن جماعتوں نے اجلاس کے خلاف آزاد کشمیر ہائیکورٹ میں رٹ دائر کی تھی جس پر عدالت نے اجلاس کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے وزیراعظم کا انتخاب روک دیا تھا۔

ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف تحریک انصاف کی اپیل پر سپریم کورٹ نے نیا اجلاس بلا کر انتخابات کروانے کا حکم جاری کیا تھا۔

تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی نے سردار تنویر الیاس خان کو قائد ایوان نامزد کیا ہے جنہیں مسلم کانفرنس کے رکن اسمبلی کی بھی حمایت حاصل ہے۔

اپوزیشن کے ممکنہ بائیکاٹ کی صورت میں سردار تنویر الیاس بلا مقابلہ وزیراعظم منتخب ہو جائیں گے جبکہ اپوزیشن کے امیدوار دینے کی صورت میں بھی سردار تنویر الیاس کا پلڑا بھاری ہے۔

53 کےایوان میں نئے قائد ایوان کے انتخاب کیلیے27 ممبران اسمبلی کی حمایت درکار ہوگی جب کہ ایوان میں تحریک انصاف کے32اراکین موجود ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں