تازہ ترین

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

دبئی کیجانب سے قومی ایئر لائن کے خلاف بڑی کارروائی

دبئی سول ایوسی ایشن اتھارٹی نے پی آئی اے پر 3 لاکھ 20 ہزار 40 یو اے ای درہم کا جرمانہ عائد کردیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق دبئی سول ایوسی ایشن اتھارٹی نے پاکستان کی قومی ایئر لائن پی آئی اے پر کورونا قوانین کی خلاف ورزی کر تین لاکھ بیس ہزار چالیس یو اے ای درہم کا جرمانہ عائد کردیا ہے جس کی پاکستانی کرنسی میں مالیت ایک کروڑ 60 لاکھ روپے سے زائد بنتی ہے۔

بئی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے 11 اپریل کو جرمانے کی ادائیگی کا مراسلہ جاری کر دیا ہے جب کہ مراسلے میں پی آئی کو 28 مارچ کے واقعے پر نوٹس کے جواب میں 30 دن میں اپیل کا حق بھی دیا گیا ہے۔

مراسلے میں بتایا گیا ہے کہ پی آئی اے کے 2 مسافروں پر جرمانے کی رقم 3 لاکھ 20 ہزار، 40 یو اے ای درہم ہے اور جرمانے کی ادائیگی بذریعہ کیش یا چیک دبئی سی اے اے فنانشل افیئرز سیکشن میں کی۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ پی آئی اے کی جانب سے رواں سال 28 مارچ کو کورونا قوانین کی خلاف ورزی کی گئی اور پی آئی اے کی جانب سے ایک سال میں دوسری بار قوانین کی خلاف ورزی کی گئی ہے۔

مراسلے میں مزید کہا گیا ہے کہ ماضی میں بھی ایئرلائن کی جانب سے کئی بار قوانین کی خلاف ورزی سامنے آئی ہے۔

Comments

- Advertisement -