گورنر پنجاب سرفراز چیمہ نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کے استعفے کو غیرآئینی قرار دے دیا۔
اے آر وائی نیوز کے پروگرام دی رپورٹرز میں گورنر پنجاب نے گفتگو میں کہا کہ عثمان بزدار کا استعفیٰ غیرآئینی تھا استعفےمیں قانونی تقاضے پورے نہیں کیے گئے عثمان بزدار اس وقت نگران وزیراعلیٰ پنجاب ہیں۔
انہوں نے کہا کہ عثمان بزدار نے استعفیٰ گورنر کو دینا تھا انہوں نے وزیراعظم کو دیدیا آئینی ماہرین سے عثمان بزدار کے استعفے پر رائےطلب کرلی ہے کسی غیرآئینی کام کی توثیق نہیں کروں گا جس چیز کا عہد لیا ہے اس کی پاسداری کروں گا۔
گورنر نے کہا کہ پنجاب اسمبلی واقعے پر اسپیکر اور ایڈووکیٹ جنرل سے رپورٹ مانگی ہے ایڈووکیٹ جنرل کی رپورٹ پرآئندہ کےلائحہ عمل کااعلان کریں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ شریف مافیا کے ٹولے کی تاریخ تشدد ہی ہے ابھی تک کابینہ تشکیل نہیں دی گئی جوتیوں میں دال بٹ رہی ہے شہبازشریف اپنی کرپشن کےثبوت ہٹانےکیلئےاقتدارمیں آئے۔