اشتہار

اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین پیمرا کو کل اجلاس سے روک دیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: ہائیکورٹ نے چیئرمین پیمرا کو کل ہونے والے اجلاس سے روک دیا ہے، پیمرا کے پرائیوٹ ممبر اسرار عباسی نے پرویز راٹھور کےخلاف ایک اور توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں کیبل آپریٹر کی درخواست پر جسٹس اطہر من اللہ نے سماعت کی، دلائل سننے کے بعد فاضل عدالت نے چیئرمین پیمرا کو کل ہونے والے اجلاس سے روک دیا ہے۔

پیمرا میں نئے ٹی وی چینل کو لائسنس کے اجراء کے لئے اجلاس بلایا گیا تھا، عدالت نے قائم مقام چیرمین پیمرا کو آئندہ ہفتے طلب کر لیا اور کیس کی سماعت ملتوی کردی۔

- Advertisement -

درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ قائم مقام چیئرمین پیمرا کی کوئی حیثیت نہیں ہے، دوسری جانب پیمرا کے پرائیوٹ ممبراسرار عباسی نے پرویز راٹھور کے خلاف ایک اور توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی ۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر کی گئی درخواست میں کہا گیا ہے کہ میڈیا اور کیبل آپریٹر کو پیمرا کی جانب سے ہراساں کیا جا رہا ہے، قائم مقام چیئرمین پرویز راٹھور کو پیمرا آرڈینس کے مطابق کوئی اہمیت حاصل نہیں، وہ کیبل آپریٹرز کو اپنی مرضی سے چینلوں کو آگے پیچھےکرنےکے احکامات جاری کر رہے ہیں اور ساتھ ہی ٹی وی چینل کو فون کرکے دھمکا بھی رہے ہیں۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں