کراچی : گٹکا، ماوا اور مینُ پوری کے استعمال میں اضافے سے نوجوانوں میں منہ کا کینسر تیزی سے پھیلنے لگا۔
تفصیلات کے مطابق گٹکا، ماوا اور مینُ پوری کے استعمال اور خرید و فروخت میں اضافہ کے ساتھ ہی ضلع ٹھٹھہ میں منہ کا کینسر شدت اختیار کرنے لگا۔
اس حوالے سے ڈائریکٹر جنرل محکمہ صحت سندھ نے آئی جی سندھ کو خط لکھا ، جس میں کہا ہے کہ منہ کے کینسر کا مرض خصوصا نوجوانوں میں تیزی سے پھیلنے لگا ہے۔
خط میں بتایا گیا کہ ڈی ایچ او ٹھٹھہ فوکل پرسن کی رپورٹ کے مطابق مارچ کے مہینے میں منہ کے کینسر میں مبتلا 1180 کیس رپورٹ ہوچکے۔
محکمہ صحت سندھ نے مطالبہ کیا کہ فوری طور صوبہ بھر باالخصوص ضلع ٹھٹھہ کے کوسٹل علاقوں میں گھٹکہ، ماوا اور مین پوری پر فوری پابندی عائد کی جائے۔
ڈائریکٹر جنرل محکمہ صحت سندھ نے خط میں ذمے داران کے خلاف فوری ایکشن لینے کا بھی مطالبہ کردیا ہے۔