اشتہار

‘آزادی اظہارِرائے پر کوئی پابندی نہیں لگائی جائے گی’

اشتہار

حیرت انگیز

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ آزادی اظہاررائے پر کوئی پابندی عائد نہیں کی جائے گی ایسا کوئی کالا قانون نہیں لایاجائے گا اور نہ اس پر کوئی کام ہو گا۔

میڈیا سے گفتگو میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ مجھے اہم ذمہ داری سونپنے پر قیادت کا شکریہ ادا کرتی ہوں پارٹی نے مجھے اہم ذمےداری دی ہے تمام میڈیاکاشکریہ کہ مشکل وقت میں ساتھ دیا۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ دورحکومت میڈیا کےلیے سیاہ دور تھا صحافیوں کوگولیاں لگیں، اغوا ہوئے کچھ صحافیوں کے پروگرام بھی بند کر دیےگئے اظہار رائے پر 4 سال سے جو کچھ ہوا بہت سےلوگ نوکری سے نکالے گئے تھے ایک سیاہ دورسےمیڈیا گزرتا رہا کئی صحافیوں کےپروگرامز بند کر دیےگئے تھے۔

- Advertisement -

مریم اورنگزیب نے کہا کہ 4 سال سےمیڈیا کے لوگوں نےسینسرشپ میں جدوجہدکی ہے میڈیاکوآزادی ہوتواس سے حکومت کوتقویت ملتی آزادی اظہار رائے ہو گا تو معاشرہ بہترانداز سےچلےگا پی ایم ڈی اےقانون میڈیاکی آواز دبانے کیلئے لایا جا رہاتھا ہم نےاس کی بھرپورمخالفت کی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میڈیاڈیولپمنٹ ریگولٹری اتھارٹی کوختم کیا جا رہا ہے کسی قسم کی کوئی ریگولٹری اتھارٹی قائم نہیں کی جائےگی پیکا آرڈیننس پرنظرثانی اور خلا کو پر کریں گے اپوزیشن کو سزائے موت کی چکی میں ڈالا گیا جرنلسٹ پروٹیکشن بل کوجلدلاگوکرنےکی کوشش کرائیں گے عوام کی بہتری کیلئے تنقید کرینگےتودل سے قبول کریں گے۔

انہوں نے کہا واضح کیا کہ اداروں کیخلاف مہم پر زیروٹالرنس کی پالیسی ہے 4 سال آپ نےجوسیاست کی اسے صحافیوں کےگھروں تک نہیں لےجاسکتے کسی کےصحافی کے گھرہر باہر مظاہرے بھی برداشت ہیں وزیراعظم نے بھی آئی جی اسلام آبادکو ہدایت کردی ہے جویہ کام کریں گےسخت سےسخت سزادی جائےگی یہ حکومت الزام نہیں لگائے گی بلکہ قانون اپناراستہ اختیارکرےگی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں