تازہ ترین

اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1 ارب ڈالر موصول

کراچی: اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1...

سابق وزیراعظم شاہد خاقان کے سر پر لٹکی نیب کی تلوار ہٹ گئی

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے سر پر لٹکی...

پیٹرول یکم مئی سے کتنے روپے سستا ہوگا؟ شہریوں کے لیے بڑا اعلان

اسلام آباد: یکم مئی سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں...

وزیراعظم شہبازشریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے اہم ملاقات

ریاض: وزیراعظم شہبازشریف کی سعودی ولی عہد اور...

پاکستان کیلیے آئی ایم ایف کی 1.1 ارب ڈالر کی قسط منظور

عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف بورڈ نے پاکستان...

شیخ رشید کی روضہ رسول ﷺ پر حاضری

سابق وزیر داخلہ اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد عمرے کی سعادت حاصل کرنے کے بعد روضہ رسول ﷺ پر حاضری کی اور تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں۔

تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شیخ رشید احمد مسجد نبوی ﷺ میں کھڑے ہیں اور دوسری تصویر میں وہ روضہ رسولﷺ پر دعا کررہے ہیں۔

شیخ رشید احمد کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر صارفین کی جانب سے عمرے کی سعادت حاصل کرنے پر مبارک باد دی جارہی ہے۔

واضح رہے کہ ہفتے کے روز تحریک انصاف کے کراچی جلسے میں شیخ رشید نے عوام سے کہا تھا کہ میرے پاس وقت کی کمی ہے جلدی خطاب سن لیں کیونکہ روضہ رسول پر حاضری دینے جانا ہے۔

Comments

- Advertisement -