ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

حریم شاہ نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی

اشتہار

حیرت انگیز

رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں بہت سے لوگ عمرے کی سعادت حاصل کرنے سعودی عرب پہنچتے ہیں، شوبز شخصیات کی جانب سے بھی عمرے کی سعادت حاصل کرنے کی تصاویر شیئر کی جارہی ہیں۔

معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ بھی اپنے شوہر بلال شاہ کے ساتھ عمرے کی سعادت حاصل کرلی، ٹک ٹاکر نے اپنے انسٹاگرا م اکاؤنٹ پر سعودی عرب سے کچھ ویڈیوز جاری کیں جس میں انہوں نے برقع زیب تن کررکھا ہے جب کہ حریم نے چہرے کو ماسک سے ڈھانپا ہوا ہے۔

ویڈیوز میں حریم کے شوہر بلال شاہ کو احرام پہنے دیکھا جاسکتا ہے۔

حریم شاہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کی اسٹوری پر بھی کئی ویڈیوز پوسٹ کی ہیں جو کہ سوشل میڈیا کے مختلف پیجز پر زیرِ گردش ہیں۔

واضح رہے اس سے قبل قومی کرکٹر شاداب خان نے بھی عمرے کی سعادت حاصل کی تھی اور سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر احرام میں تصویر شیئر کی تھی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں