اشتہار

عید الفطر: تعلیمی اداروں میں تعطیلات کا اعلان کردیا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض : خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز نے یونیورسٹیوں اور اسکولوں میں عید کی تعطیلات کا شاہی فرمان جاری کیا ہے۔

سرکاری خبر رساں ادارے ایس پی اے کے مطابق شاہی فرمان میں کہا گیا ہے کہ تمام اسکولوں اور یونیورسٹیوں میں جمعرات 21 اپریل 2022 کو آخری دن ہوگا۔

- Advertisement -

شاہی فرمان کے مطابق تمام طلبہ کے لیے عید الفطر کی چھٹیوں کے آغاز میں ترمیم کی گئی ہے۔ اب عید کی تعطیلات جمعہ 22 اپریل 2022 سے ہوں گی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل طے کیا گیا تھا کہ اسکولوں اور یونیورسٹیوں میں عید الفطر کی تعطیلات 26 اپریل سے شروع ہوں گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں