اسلام آباد : تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کابینہ اجلاس پر طنز کرتے ہوئے کہا وزیراعظم ہاؤس کوسب جیل قرار دیا جائے، اتنے ملزمان ایک جگہ اکٹھے ہوگئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر اپنے پیغام میں کہا کہ کابینہ اجلاس سے پہلے وزیراعظم ہاؤس کوسب جیل قراردیاجائے کیونکہ اتنے ملزمان اکٹھے ایک جگہ خطرناک ہو سکتے ہیں۔
کابینہ اجلاس سے پہلے IG Islamabad کے دفتر کو چاہئے وزیر اعظم ہاؤس کو سب جیل قرا دے دیں ، اتنے ملزمان اکٹھے ایک جگہ خطرناک ہو سکتے ہیں ۔۔۔ #GangsOfJatiUmra #امپورٹڈ_حکومت_نامنظور
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) April 20, 2022
ایک اور ٹوئٹ میں فوادچوہدری نے حکومت سے فوری طور پر اعتماد کا ووٹ لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیوایم کےاقبال محمدعلی کاانتقال ہوگیا،بی این پی علیحدہ ہوگئی،اس وقت حکومتی اراکین کی تعداد ایک سو اڑسٹھ ہے، ڈمی حکومت اپنی جعلی اکثریت بھی کھو چکی ہے،کرائم منسٹر فوری طورپر ایوان سےاعتماد کا ووٹ لیں۔
ایم کیو ایم کے محمد اقبال کی رحلت اور BNP کی علیحدگی کے بعد موجودہ ڈمی حکومت اپنی جعلی اکثریت بھی کھو چکی ہے کرائم منسٹر فوری طور پر ایوان سے اعتماد کا ووٹ لیں اس وقت حکومتی اراکین کی تعداد 168 ہے جبکہ حکومت کو مسلسل 172 اراکین کی اکثریت درکار ہوتی ہے #امپورٹڈ_حکومت_نامنظور
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) April 20, 2022