منگل, جولائی 1, 2025
اشتہار

وفاقی وزیر اطلاعات کا سوشل میڈیا صارفین کو اہم پیغام

اشتہار

حیرت انگیز

وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا صارفین کسی بھی منفی پروپیگنڈے کو مسترد کردیں۔

وفاقی وزیراطلاعت ونشریات مریم اورنگزیب نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ وزیراعظم ہاؤس کے علاوہ دیگر جگہ پر کیمپ آفس بنانے کی خبر غلط ہے، پولیس اور عملے کی کسی جگہ تعیناتی کی خبروں میں بھی صداقت نہیں۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ میڈیا ایسی کوئی خخبر نشر کرنے سے پہلے تصدیق کرلے۔

مریم اورنگزیب نے اپنے بیان میں سوشل میڈیا صارفین کو بھی پیغام دیا کہ وہ سوشل میڈیا پر کسی بھی منفی پروپیگنڈے کو مسترد کردیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں