اشتہار

وفاقی کابینہ نے ای سی ایل کمیٹی کے قیام کی منظوری دیدی

اشتہار

حیرت انگیز

وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا پہلا اجلاس ہوا جس میں ای سی ایل کمیٹی کے قیام کی منظوری دی گئی ہے۔

اے آر وائی نیوز نے وزیراعظم کی زیرصدارت کابینہ کے پہلے اجلاس کی اندورنی کہانی سے متعلق خبر حاصل کرلی ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ وفاقی کابینہ نے ای سی ایل کمیٹی کے قیام کی منظوری دیدی ہے اور آج کے بعد کسی بھی شخص کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کے نام کی منظوری یہ کمیٹی ہی دے گی۔

- Advertisement -

ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف کو ملک کی معاشی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی گئی اور بتایا گیا کہ پی ٹی آئی کی سابق حکومت میں ڈیزل، پٹرول پرسبسڈی سے قومی خزانے کو 67 ارب روپے کا نقصان ہوا، ڈیزل پر 52 روپے فی لیٹر جب کہ پٹرول پر 22 روپے فی لیٹر کا نقصان برداشت کرنا پڑا۔

ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم کو آگاہ کیا گیا کہ پیٹرول،ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کی منظوری عمران خان نے دی تھی اور اس سلسلے میں ایف بی آر، وزارت خزانہ کی تجاویز کو نظر انداز کردیا گیا تھا۔

اجلاس کو یہ بھی بتایا گیا کہ 18-2017میں جی ڈی پی گروتھ ریٹ 6.1 فیصد تھی جبکہ 22-2021میں جی ڈی پی گروتھ صرف 4 فیصد تھی۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں تاریخ کے سب سے بڑے مالی خسارے کا تخمینہ لگایا گیا ہے اور یہ تخمینہ تقریباً5600ارب روپے کے مالی خسارے کا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں