اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

شاہد آفریدی کی بیٹی کے ساتھ دلچسپ ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی کی بیٹی کے ساتھ ایکسرسائز کرنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

قومی ٹیم کے سابق اسٹار آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے سحری کے وقت ایکسرسائز کرنے کی ویڈیو شیئر کی جس میں وہ رننگ مشین پر دوڑ رہے ہیں اور دوسری ورزش میں بھی مصروف ہیں۔

آفریدی نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ یہ ہے میرا ورک آؤٹ، سب کو سحری مبارک ہو۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شاہد آفریدی بیٹی کے ساتھ ایکسرسائز کرنے میں مصروف ہیں مداحوں کو بھی ان کا یہ انداز خوب بھایا۔

شاہد آفریدی کے مداحوں کی جانب سے ویڈیو کو خوب سراہا جارہا ہے اور ان کی بیٹی کو دعائیں بھی دی جارہی ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں بھی شاہد آفریدی نے فاسٹ بولر شاہین آفریدی کے ساتھ افطاری کی تصویر شیئر کی تھی جس میں ان کی چھوٹی بیٹی بھی موجود تھی۔

مداحوں کی جانب سے دونوں کھلاڑیوں کی تصویر کو پسند کیا گیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں