اشتہار

نیٹ فلکس کو روس میں سروسز بند کرنے پر بڑا نقصان

اشتہار

حیرت انگیز

دنیا بھر میں مشہور اسٹریمنگ کمپنی نیٹ فلکس کو یوکرین کے ساتھ جنگ کے باعث روس میں اپنی سروسز بند کرنے پر بڑا نقصان ہوا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق نیٹ فلکس کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں دو لاکھ پرائم سبسکرائبرز کے نقصان کی اطلاع کے بعد اس کے اسٹاک میں 20 فیصد کمی ہوگئی ہے۔

اس کمی نے نیٹ فلکس کے سبسکرائبرز کو 221.6 ملین تک پہنچا دیا جو کہ گزشتہ سہ ماہی میں 221.8 ملین تک تھی۔

- Advertisement -

مزید پڑھیں: پاس ورڈ شیئرنگ کیخلاف نیٹ فلکس کا بڑا اعلان

نیٹ فلکس نے اس حوالے سے بیان جاری کیا ہے کہ روس میں ہماری سروس کی معطلی اور تمام روسی ادائیگی شدہ سبسکرپشنز کو ختم کرنے کے نتیجے میں پیڈ نیٹ ایڈ پر 7 ملین کا اثر پڑا۔

کمپنی نے اپنے شیئر ہولڈرز کو بتایا ہے کہ وہ پہلی سہ ماہی کے دوران 2.5 ملین خالص صارفین کا اضافہ کرنے کی توقع رکھتی ہے۔

نیٹ فلکس کا کہنا ہے کہ ہم جاپان، بھارت، فلپائن، تھائی لینڈ اور تائیوان سمیت مختلف مارکیٹوں میں اچھی ترقی دیکھ رہے ہیں۔

خیال رہے کہ نیٹ فلکس نے روس میں اپنے تمام جاری اور مستقبل کے منصوبوں پر کام روک دیا ہے۔ نیٹ فلکس کے ترجمان کا کہنا تھا کہ اس وقت روسی زبان میں چار سیریز پروڈکشن اور پوسٹ پروڈکشن میں تھی تاہم روس یوکرین جنگ کے تناظر میں ان منصوبوں کو وقتی طور پر معطل کردیا گیا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ موجودہ صورتِ حال میں ہم اپنے پلیٹ فارم کی روسی سروس پر بھی کسی سرکاری چینل کو شامل نہیں کر رہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں