تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

پاس ورڈ شیئرنگ کیخلاف نیٹ فلکس نے بڑا اعلان کردیا

دنیا بھر میں مشہور اسٹریمنگ کمپنی نیٹ فلکس نے پاس ورڈ شیئر کعنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کرلیا ہے۔

دی ورج کی رپورٹ کے مطابق اسٹریمنگ کمپنی نے فیصلہ کیا ہے کہ اگر کسی صارف کا اکاؤنٹ کسی اور نے استعمال کیا تو اصل اکاونٹ ہولڈر سے اضافہ فیس لی جائے گی۔

نیٹ فلکس نے کہا کہ اسٹینڈرڈ اور پریمیم صارفین دو ایسے افراد کے ذیلی اکاؤنٹس شامل کر سکیں گے جو ان کے ساتھ نہیں رہتے، ہر استعمال کرنے والے کی اپنی پروفائل اور پاس ورڈ ہوگا جو مناسب قیمیت پر دستیاب ہوگا۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ صارفین کے پاس ورڈ شیئر کرنے سے ہماری نئی سیریز اور فلموں کے لیے سرمایہ کاری متاثر ہو رہی ہے، ہم پاس ورڈ شیئرنگ پر پابندی نہیں لگا رہے تاہم جو لوگ ایسا کرتے ہیں انہیں ادائیگی کرنا ہوگی۔

ایک ٹوئٹر صارف نے کہا کہ اگر نیٹ فلکس پاس ورڈ شیئرنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کرتی ہے تو بہت سے صارفین اس کا استعمال چھوڑ دیں گے۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ فیس کا نیا آپشن اگلے چند ہفتوں میں آ جائے گا اور اس کا اطلاق ان لوگوں پر ہوگا جو اپنے گھر سے باہر اکاؤنٹ شیئر کر رہے ہیں، یہ ٹیسٹ فی الحال چلی، کوسٹاریکا اور پیرو میں موجود صارفین تک محدود رہے گا۔

Comments

- Advertisement -