جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

’سیاست دانوں کی ڈگری‘ انور مقصود اور معین اختر کا پرانا کلپ وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

ماضی میں انور مقصود اور مرحوم معین اختر کا مزاحیہ پروگرام ’لوز ٹاک‘ اے آر وائی ڈیجیٹل پر نشیر کیا جاتا تھا جسے مداح بھی خوب لطف اندوز ہوتے تھے۔

حال ہی میں وزیراعظم شہباز شریف کی کابینہ نے حلف اٹھایا ہے ایسے میں معین اختر اور انور مقصود کا ایک پرانا کلپ وائرل ہورہا ہے جسے اب تک ہزاروں صارفین دیکھ چکے ہیں اور اس پر دلچسپ تبصرے بھی کررہے ہیں۔

کلپ معین اختر اور انور مقصود کے مشہورِ زمانہ پروگرام ‘لوز ٹاک’ کا ہے جس میں دونوں فنکار سیاستدانوں کی تعلیم، ڈگریوں پر طنز اور میٹرک، بی اے پر تکرار کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔

کامیڈین، معین اختر نے ویڈیو میں خواجہ سرا کا روپ دھارا ہوا ہے جو میٹرک سے قبل ہی بی اے کی تعلیم حاصل کرنے کا خواہش مند ہے۔

کلپ میں دیکھا جا سکتا ہے کہ انور مقصود انٹرویو کرتے ہوئے خواجہ سرا کے کردار یعنی معین اختر سے سوال کرتے ہیں کہ آپ میٹرک سے قبل بی اے کیسے کر سکتے ہیں، یہ جاہلوں والی باتیں نہ کریں، ایسا کرنا نا ممکن ہے۔

جواب میں معین اختر کہتے ہیں کہ ’یہ ایک عام بات، وہ ایسے بہت سارے سیاستدانوں کو جانتی ہیں جو کہ انتخابات سے قبل میٹرک پاس اور الیکشنز کے قریب آتے ہی بی اے پاس ہو جاتے ہیں‘۔

بات جاری رکھتے ہوئے خواجہ سرا بنے معین اختر کہتے ہیں کہ ‘بالکل ویسے ہی جیسے ہمارے سیاستدان میٹرک سے قبل بی اے کی ڈگری حاصل کر لیتے ہیں بالکل ویسے ہی میں بھی بی اے کر لوں گا۔‘

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں