تازہ ترین

اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1 ارب ڈالر موصول

کراچی: اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1...

سابق وزیراعظم شاہد خاقان کے سر پر لٹکی نیب کی تلوار ہٹ گئی

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے سر پر لٹکی...

پیٹرول یکم مئی سے کتنے روپے سستا ہوگا؟ شہریوں کے لیے بڑا اعلان

اسلام آباد: یکم مئی سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں...

وزیراعظم شہبازشریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے اہم ملاقات

ریاض: وزیراعظم شہبازشریف کی سعودی ولی عہد اور...

پاکستان کیلیے آئی ایم ایف کی 1.1 ارب ڈالر کی قسط منظور

عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف بورڈ نے پاکستان...

‘شہبازشریف کا مشیر بن کر اچھا محسوس کر رہا ہوں’

حال ہی میں شہبازشریف کی کابینہ کا حصہ بننے والے پی پی رہنما قمرزمان کائرہ نے کہا ہے کہ شہبازشریف کا مشیر بن کر اچھا محسوس کر رہا ہوں۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام آف دی ریکارڈ میں گفتگو کرتے ہوئے قمرزمان کائرہ نے کہا کہ ملک کی خدمت کیلئے شہبازشریف کا مشیر بننا اچھا لگ رہا ہے، گورنر پنجاب کیلئے پہلےکمٹمنٹ کی گئی تھی پنجاب میں وزیراعلیٰ ن لیگ کا ہے تو گورنر دوسری جماعت کا ہوناچاہیے دوسری جماعت ہم ہیں اسی لحاظ سےگورنر پنجاب ہمارا ہونا چاہیے۔

قمرزمان کائرہ نے کہا کہ صدر کے مواخذے کیلئے حکومت کے پاس نمبرز پورے نہیں ہیں سب کی خواہش ہے الیکشن جلد سے جلد ہو جائیں الیکشن کمیشن کے مسائل ہیں اسی لیےتھوڑا انتظار کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 2018کےالیکشن ون ٹائم آئینی تبدیلی کےذریعےکرائےگئےتھے 2018 کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے عام انتخابات نہیں کرائےجا سکتے الیکشن کمیشن کہہ چکاقبائلی اضلاع میں حلقہ بندیوں کیلئے قانون سازی ہونی ہے نئی حلقہ بندیوں کےبعدہی عام انتخابات ممکن ہوسکیں گے۔

Comments

- Advertisement -