اشتہار

زاہد اکرم درانی نے ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کا حلف اٹھالیا

اشتہار

حیرت انگیز

زاہد اکرم درانی نے ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کا حلف اٹھا لیا اس سے قبل وہ بلامقابلہ قومی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر منتخب ہوئے تھے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق زاہد اکرم درانی نے ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کا حلف اٹھا لیا ان سے اسپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف نے حلف لیا۔

زاہد اکرم درانی جن کا تعلق جمعیت علمائے اسلام (ف) سے ہے بلامقابلہ ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔

- Advertisement -

حلف اٹھانے کے بعد ڈپٹی اسپیکر زاہد اکرم درانی نے اظہار خیال کرتےہوئے کہا کہ میں اپنے قائد مولانا فضل الرحمان اور حکومت میں شامل تمام قائدین کا شکر گزار ہوں، ہماری جماعت نے ہمیشہ آئین قانون کی جنگ لڑی ہے اور یہ خدمت ہمیں وراثت میں ملی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس سے پہلے ڈپٹی اسپیکر نے آئین وقانون کی دھجیاں اڑائیں، سابق ڈپٹی اسپیکر نےاس کرسی کا مورال پامال کیا تھا، یہاں ایسے بھی لوگ ہیں جو منتخب وزیراعلیٰ سے بھی حلف نہیں لیتے ہیں۔

زاہد اکرم نے مزید کہا کہ ہمارے جنوبی اضلاع کے بہت سے مسائل ہیں، ہم جب اپوزیشن میں تھے تو مسائل کیلئے چیختے تھے، اب وزیراعظم سے خود بات کرینگے کیونکہ ہمارا اپنا وزیراعظم ہے۔

واضح رہے کہ سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری نے اپنے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش ہونے پر اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا تھا۔

مزید پڑھیں: ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا

اس حوالے سے قاسم سوری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ قومی اسمبلی سےاستعفیٰ میری پارٹی کے وژن کی علامت ہے، استعفیٰ پارٹی کی شاندار وراثت سے وابستگی کی علامت ہے، استعفیٰ جمہوریت کے ساتھ اس کی وابستگی کی علامت ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں