تازہ ترین

سابق وزیراعظم شاہد خاقان کے سر پر لٹکی نیب کی تلوار ہٹ گئی

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے سر پر لٹکی...

پیٹرول یکم مئی سے کتنے روپے سستا ہوگا؟ شہریوں کے لیے بڑا اعلان

اسلام آباد: یکم مئی سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں...

وزیراعظم شہبازشریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے اہم ملاقات

ریاض: وزیراعظم شہبازشریف کی سعودی ولی عہد اور...

پاکستان کیلیے آئی ایم ایف کی 1.1 ارب ڈالر کی قسط منظور

عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف بورڈ نے پاکستان...

ہمارے لیے قرضوں کا جال موت کا پھندا بن گیا ہے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ہمارے لیے...

ہاتھی کی مہارت دیکھ کر لاکھوں لوگ حیران، ویڈیو وائرل

سوشل میڈیا پر آئے روز نت نئی ویڈیوز وائرل ہوتی رہتی ہیں جسے دیکھ کر صارفین دنگ رہ جاتے ہیں۔

ہاتھی کو ذہین جانوروں میں سے ایک کہا جاتا ہے اور اس دعوے کو ثابت کرنے کے لیے انٹرنیٹ پر کئی ویڈیوز بھی موجود ہیں جسے دیکھ کر صارفین حیران رہ جاتے ہیں۔

سوئٹزر لینڈ کے بیسل چڑیا گھر کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر ان دنوں ایک وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ چڑیا گھر میں موجود ہاتھی مہارت سے لکڑی کا بڑا ٹکڑا وہاں موجود ایک لکڑی کے ستون پر رکھ رہا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا گیا کہ ہاتھی چڑیا گھر میں ایک لکڑی کا ٹکڑا اپنی سونڈھ اور دانتوں کی مدد سے اٹھاتا ہے اور قریب ہی موجود لکڑی کے ستون کی طرف آتا ہے۔

ہاتھی پلر کے پاس پہنچ کر لکڑی کے ٹکڑے کو پلر پر رکھنے کی کوشش کرتا ہے اور تھوڑی دیر کی جدوجہد کے بعد بالآخر وہ اسے مہارت سے پلر پر اس طرح رکھ دیتا ہے کہ وہ اپنا توازن برقرار رکھتا ہے اور نیچے نہیں گرتا۔

اس ویڈیو کو 26 لاکھ سے زائد بار دیکھا جا چکا ہے اور ہاتھی کی ذہانت دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین بھی حیران رہ گئے ہیں۔

Comments

- Advertisement -