اشتہار

سوئیڈن میں قرآن مجید کی بے حرمتی، چین کا ردعمل آگیا

اشتہار

حیرت انگیز

بیجنگ: سوئیڈن میں قرآن مجید کی بے حرمتی کے واقعے پر پڑوسی ملک چین نے اس کی شدید مذمت کی ہے اور اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اس افسوسناک واقعے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ آزادی اظہار کی آڑ میں ثقافتی یا مذہبی امتیاز کو ہوا دینے یا معاشرے میں انتشار پھیلانے کی کوشش نہیں کرنی چاہیے۔

ترجمان نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ سوئیڈن مسلمانوں سمیت دیگر اقلیتی گروہوں کے مذہبی عقائد کا بھی احترام کرے گا۔

- Advertisement -

خیال رہے کہ سوئیڈن میں انتہائی دائیں بازو گروپ کی جانب سے قرآن پاک کی بے حرمتی کی گئی۔ اس کے خلاف دارالحکومت اسٹاک ہوم اور دیگر شہروں میں ہونے والے مظاہروں میں 26 پولیس اہلکار اور 14 شہری زخمی ہوئے۔

سوئیڈن میں احتجاج کا سلسلہ اُس وقت شروع ہوا جب انتہائی دائیں بازو کے انتہا پسند ڈینش نژاد سوئیڈش سیاست دان ریسمس پلودن کی جانب سے قرآن مجید کے نسخے نذر آتش کرنے کا اعلان کیا گیا۔

سعودی عرب نے سوئیڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعے کی شدید مذمت کی۔ اس کے علاوہ ایران اور عراق نے معاملے پر سویڈن کے سفارت کاروں کو طلب کیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں