پیر, دسمبر 30, 2024
اشتہار

حسن علی اور شاہین آفریدی نے کاؤنٹی میں دھوم مچادی

اشتہار

حیرت انگیز

قومی ٹیم کے فاسٹ بولرز حسن علی اور شاہین شاہ آفریدی نے کاؤنٹی کرکٹ میں دھوم مچادی۔

قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی نے لنکا شائر کی نمائندگی کرتے ہوئے گلوسٹر شائر کے خلاف چھ شکار کیے، فاسٹ بولر نے پہلی اننگز میں 16 اوورز میں 47 رنز دے کر 6 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

لنکا شائر کی جانب سے تباہ کن بولنگ پر حسن علی کا کہنا تھا کہ میرا ٹی ٹوئٹنی ڈیبیو بھی یہیں ہوا تھا اور کاؤنٹی ڈیبیو بھی یہیں ہوا ہے۔

- Advertisement -

حسن علی کا کہنا تھا کہ 5 وکٹیں لینا ہمیشہ فاسٹ بولرز کے لیے خاص ہوتا ہے، اور یہ 6 وکٹیں بھی میرے لیے بہت خاص ہیں۔

قومی فاسٹ بولر کا کہنا تھا کہ جب آپ جیمز اینڈرسن کے ساتھ بولنگ کر رہے ہوں تو بہت اچھا لگتا ہے، مجھے یاد ہے کہ وہ گراؤنڈ میں میرے لیے تالیاں بجا رہے تھے جو میرے لیے بہت ہی یادگار لمحہ ہے۔

ادھر شاہین آفریدی نے بھی کاؤنٹی کرکٹ میں دھماکے دار انٹری دی ہے۔

شاہین آفریدی پہلے ہی میچ میں ہیٹ ٹرک کرتے کرتے رہ گئے انہوں نے گلے مورگن کے خلاف تین وکٹیں حاصل کیں۔

فاسٹ بولر نے نمبر ون ٹیسٹ بلے باز لبوشین اور نارتھ ایسٹ کو دو گیندوں پر پویلین کی راہ دکھائی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں