بدھ, اپریل 2, 2025
اشتہار

وسیم خان کو آئی سی سی میں بڑا عہدہ مل گیا

اشتہار

حیرت انگیز

کرکٹ کے عالمی نگراں ادارے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے وسیم خان کو آئی سی سی کرکٹ کو جنرل منیجر مقرر کر دیا۔

آئی سی سی نے باقاعدہ اعلان کر کے وسیم خان کو جنرل منیجر کرکٹ بنانے کی تصدیق کی ہے۔ خان نے جیف ایلارڈائس کی جگہ جنرل منیجر کا عہدہ سنبھالا ہے۔

جیف ایلارڈائس آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کے عہدے پر حالیہ ترقی سے قبل آٹھ سال تک اس جنرل منیجر کی خدمات انجام دے رہے تھے۔

وسیم خان اس سے قبل پاکستان کرکٹ بورڈ، لیسٹر شائر کاؤنٹی کرکٹ کلب اور چانس ٹو شائن کے چیف ایگزیکٹو رہ چکے ہیں وہ اگلے ماہ سے جنرل منیجر کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔

جنرل منیجر کے طور پر اپنی تقرری پر انہوں نے کہا مجھے آئی سی سی میں شامل ہونے پر فخر ہے میں اپنے کھیل کو مضبوط اور بڑھانے کے لیے اپنے اراکین کے ساتھ شراکت داری شروع کرنے اور کام کرنے کا انتظار نہیں کر سکتا میں خواتین کے کھیل کی ترقی کے لیے آئی سی سی کے عزم سے خاص طور پر پرجوش ہوں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں