اشتہار

وزیرِاعظم و دیگر کیخلاف ایف آئی آرکا اندراج، تحریری حکم نامہ جاری

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد :وزیرِاعظم محمد نواز شریف ودیگر کیخلاف ایف آئی آر درج کرنے کے حوالے سے تحریری حکم نامہ جاری کر دیا گیا ہے۔

تحریری حکم نامے میں وزیرِاعظم سمیت گیارہ ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا گیا ہے،  سیشن جج راجا جواد عباس نے حکم جاری کیا۔

اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے گذشتہ روز پاکستان عوامی تحریک کیجانب سے ریڈ زون میں پولیس شیلنگ سے جاں بحق کارکنوں کے قتل کے مقدمے کے اندراج کے لئے درخواست کی سماعت کی تھی۔

- Advertisement -

عوامی تحریک کے وکلاء نے مؤقف اختیار کیا کہ اکتیس اگست اور یکم ستمبر کے واقعے کے ذمہ دار وزیرِ اعظم نواز شریف، وزیرِاعلیٰ پنجاب شہباز شریف، وزیرِ دفاع خواجہ آصف، وزیرِ داخلہ چوہدری نثار اور وزیرِ ریلوے خواجہ سعد رفیق سمیت دیگر حکام کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرانے کی اجازت دی جائے۔

عدالت نے فریقین کا مؤقف سننے کے بعد پولیس کو عوامی تحریک کی درخواست کے مطابق مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا تھا۔

واضح رہے کہ اکتیس اگست کی رات کو قادری اورعمران کی ہدایت پر کارکنوں کی جانب سے وزیراعظم ہاؤس کی طرف مارچ پر پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپوں میں تین افراد جاں بحق جبکہ دو سو سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں