اشتہار

گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کی طبیعت ناساز

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ شدید ڈائریا میں مبتلا ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کی طبیعت اچانک خراب ہو گئی ہے جس پر انھیں سروسز اسپتال داخل کروا دیا گیا۔

ایم ایس سروسز اسپتال کا کہنا ہے کہ عمر سرفراز چیمہ کے ابتدائی ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں، انھیں شدید ڈائریا کی شکایت پر اسپتال لایا گیا، ڈائریا بہت زیادہ ہے، جس کا علاج شروع کر دیا گیا ہے۔

- Advertisement -

ایم ایس سروسز اسپتال کے مطابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کو شدید ڈائریا کی شکایت ہے، انھیں سروسز اسپتال کے وی وی آئی پی روم میں داخل کیا گیا ہے۔

نو منتخب وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز آج حلف اٹھائیں گے

واضح رہے کہ گورنر ہاؤس پنجاب میں نئے وزیر اعلیٰ پنجاب کی تقریب حلف برداری کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں، نو منتخب وزیر اعلیٰ حمزہ شہباز سے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی حلف لیں گے۔

لاہور ہائی کورٹ میں نو منتخب وزیر اعلیٰ حمزہ شہباز سے حلف نہ لینے کے خلاف کیس میں عدالت نے صدر مملکت کو نو منتخب وزیر اعلیٰ سے حلف لینے کے لیے دوسرے فرد کو مقرر کرنے کا حکم دیا تھا، عدالت نے حکم دیا تھا کہ صدر پاکستان کو عدالتی فیصلے کی کاپی بھجوائی جائے اور صدر مملکت 24 گھنٹے میں کسی اور کو حلف لینے کے لیے مقرر کریں۔

Comments

اہم ترین

حسن حفیظ
حسن حفیظ
حسن حفیظ ایک نوجوان صحافی ہیں اور اے آر وائی نیوز لاہور کے لئے صحت، تعلیم اور ایوی ایشن سے متعلق خبریں رپورٹ کرتے ہیں

مزید خبریں