تازہ ترین

اسحاق ڈار ڈپٹی وزیراعظم مقرر

وزیرخارجہ اسحاق ڈار کو ڈپٹی وزیراعظم مقرر کر دیا...

جسٹس بابر ستار کے خلاف بے بنیاد سوشل میڈیا مہم پر ہائیکورٹ کا اعلامیہ جاری

اسلام آباد ہائیکورٹ نے جسٹس بابر ستار کی امریکی...

وزیراعظم کا دورہ سعودی عرب، صدر اسلامی ترقیاتی بینک کی ملاقات

وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ سعودی عرب کے دوسرے...

وزیراعظم شہباز شریف آج ریاض میں مصروف دن گزاریں گے

وزیراعظم شہباز شریف جو کل سعودی عرب پہنچے ہیں...

مشرف غداری کیس: خصوصی عدالت میں’کھراسچ‘ کا تذکرہ

اسلام آباد: سابق صدرپرویزمشرف کے خلاف آرٹیکل چھ کیس میں تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ پرجرح کے دوران پروگرام ’کھراسچ‘ کا تذکرہ کیا گیا، فروغ نسیم نے تفتیشی ٹیم کے انچارج خالد قریشی سے سوال کیا کہ مبشر لقمان نے اپنے پروگرام میں ایمرجنسی سےمتعلق شوکت عزیز کا کلپ سنایا تھا، کیا آپ نے وہ پروگرام دیکھا؟

غداری کے مقدمے کی سماعت خصوصی عدالت میں جسٹس فیصل عرب کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی، تفتیشی ٹیم کے انچارج خالد قریشی کے بیان کے بعد پرویزمشرف کے وکیل فروغ نسیم نے جرح کی۔

دورانِ جرح اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’کھراسچ ‘کا تذکرہ بھی آیا، فروغ نسیم نے سوال کیا کہ مبشر لقمان نے اپنے پروگرام میں سابق وزیرِ اعظم شوکت عزیز کا ایک کلپ سنایا، جس میں انہوں نے تسلیم کیا کہ ایمرجنسی ان کی ایڈوائز پر لگائی گئی، کیا آپ نے وہ پروگرام دیکھا؟، جس کے جواب میں خالد قریشی نے کہا کہ نہیں وہ پروگرام نہیں دیکھا۔

فروغ نسیم نے کہا کہ آپ نے تین نومبرکی پرویز مشرف کی تقریر کا ریکارڈ پی ٹی وی سے حاصل کرلیا، چارنومبرکی شوکت عزیزکی پریس کانفرنس کاریکارڈ کیوں حاصل نہیں کیا؟۔

خالد قریشی نے جوام میں کہا کہ ایمرجنسی کے بعد جس کسی کی جانب سے جو بھی اقدامات اوراعلانات تھے، وہ ایمرجنسی کو تسلیم کرنے کے لئے تھے اوران کی ہماری نظر میں کوئی اہمیت نہیں تھی۔ وزیراعظم صدرکوایڈوئز دیتے ہیں جبکہ تین نومبر کی ایمرجنسی بطور چیف آف آرمی اسٹاف لگائی گئی۔ خالد قریشی پرجرح کل بھی جا ری رہے گی۔

Comments

- Advertisement -