جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

‘ہر مسلمان قیادت کا فرض ہے اسرائیل کو تسلیم نہ کرے’

اشتہار

حیرت انگیز

تحریک انصاف کے رہنما و سابق وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری نے کہا ہے کہ انشااللہ فلسطین آزاد ہو گا اور اسرائیل کو شکست ہو گی ہر مسلمان قیادت کا فرض ہے کہ وہ اسرائیل کو تسلیم نہ کریں۔

القدس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شیریں مزاری نے کہا کہ اسرائیل کو پوری دنیا تحفظ دیتی ہے اسرائیل کے مظالم پر کوئی بات نہیں کرتا القدس اورمسجداقصیٰ کیلئے آوازبلند کرنےکی ضرورت ہے۔

شیریں مزاری نے کہا کہ مسلمانوں کو کمزور کرنے کیلئے ان پر ظلم کیا جاتا ہے ہم خوفزدہ ہوتے ہیں کہ پابندیاں لگ جائیں گی ایران کی مثال سامنے ہےوہ پابندیوں کےباوجودترقی کررہاہے انشااللہ فلسطین آزاد ہو گا اور اسرائیل کو شکست ہو گی۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ دنیا میں فلسطین کے خلاف ہونے والے ظلم پر آوازیں اٹھ رہی ہیں ہر مسلمان قیادت کا فرض ہے کہ وہ اسرائیل کو تسلیم نہ کریں یو این اور ایمنسٹی انٹرنیشنل میں بھی اسرائیلی ظلم کو تسلیم کیا جارہا ہے اسرائیل اور یہودیوں کی نسل کشی مسلمانوں نے تو نہیں کی یورپ میں ہولوکاسٹ کے خلاف بات کرنا جرم ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے پوری دنیا میں اسلام و فوبیا سےمتعلق آواز اٹھائی مسلمان امن کی بات کرتے ہیں دنیا میں دہشت گردی کانام دیاجاتاہے اسرائیل جو کر رہا ہے وہ کیوں دنیا کونظر نہیں آتا اسرائیل کا نیو کلیئر پروگرام بھی دنیا سے چھپا ہوا ہے القدس پر ہونیوالے حملے اور قبضے پر امت مسلمہ کو آواز اٹھانی چاہیے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں