متحدہ عرب امارات کی 4 ریاستوں میں سرکاری شعبے کے لیے تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا۔
اماراتی میڈیا کے مطابق یو اے ای کی چار ریاستوں میں آئندہ ہفتے سے سرکاری شعبے کے لیے عیدالفطرت کی 9 تعطیلات ہوں گی۔
یو اے ای کی سب سے بڑی ریاست ابوظہبی، دبئی، شارجہ اور راس الخیمہ میں سرکاری شعبے میں عیدالفطر کی تعطیلات کا اطلاق ہو گا۔
- Advertisement -
عید کی چھٹیاں ہفتہ 30 اپریل سے ہو گا جو کہ اتوار 8 مئی تک برقرار رہے گا۔ چھٹیوں کے بعد سرکاری دفاتر 9 مئی سے دوبارہ کھلیں گے۔
ماہر فلکیات نے امکان ظاہر کیا ہے کہ امارات میں عیدالفطر 2 مئی ہو گی۔