جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

عاصم اظہر نے ”قصیدہ بردہ شریف“ اپنی آواز میں پیش کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان کے معروف گلوکار عاصم اظہر نے ”قصیدہ بردہ شریف“ اپنی آواز میں پیش کر دیا جسے مداحوں کی جانب سے کافی پسند کیا جا رہا ہے۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ اپیلی کیشن انسٹا گرام پر گلوکار عاصم اظہر نے”قصیدہ بردہ شریف“ کا ٹیزر جاری کیا ہے۔ ساتھ میں انہوں نے پوری ویڈیو کا لنک بھی شیئر کی ہے۔

ٹیزر شیئر کرتے ہوئے عاصم اظہر نے لکھا کہ یہ میری طرف سے ایک چھوٹی سی کوشش ہے، میں اپنی والدہ اور نانی ماں سے یہ تمام درود و سلام سنتے ہوئے بڑا ہوا ہوں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Asim Azhar (@asimazhar)

- Advertisement -

گلوکار نے کہا کہ میں اللّٰہ اور نبی ﷺ سے محبت اور عقیدت کے ساتھ آپ لوگوں کے سامنے یہ پیش کرنا چاہتا تھا۔

ٹیزر کو اب تک 10 لاکھ 25 ہزار سے زائد لوگ دیکھ چکے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں