اشتہار

بابراعظم اور فخرزمان کی روضہ رسول ﷺ پر حاضری

اشتہار

حیرت انگیز

قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم اور اوپنر فخرزمان نے مسجد نبویﷺ میں روضہ رسولﷺ پرحاضری دی ہے۔

دونوں کھلاڑی عمرے کی سعادت حاصل کرنے کے لیے سعودی عرب میں ہیں۔ کھلاڑیوں کی مدینہ منورہ میں دوست احباب سے ملاقاتیں ہوئی ہیں۔

مسجد نبوی ﷺ میں مداحوں نے اپنے اسٹارز کے تصاویر بنائیں جو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں، تصاویر میں بابر اور فخر مسجد نبویﷺ کے صحن میں خوشگوار موڈ میں دکھائی دے رہے ہیں۔

- Advertisement -

اسٹار کھلاڑی عمرہ ادائیگی کے لیے مکہ مکرمہ جائیں گے اور آخری عشرے کے ایام حجاز مقدس میں ہی گزارئیں گے۔

اس سے قبل نائب کپتان شاداب خان بھی عمرہ ادائیگی کر چکے ہیں۔ انہوں نے اپنے اکاؤنٹ پر عمرہ کی سعادت حاصل کرتے ہوئے حرم مکی میں افطار کی تصویر بھی شیئر کی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں