جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

”ہمیں مشکل فیصلے کرنے ہوں گے“

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن: وزیر خزانہ مفتاح اسمائیل کا کہنا ہے کہ اس سال ٹیکس ریٹ بڑھانے کا کوئی ارادہ نہیں تاہم ہمیں مشکل فیصلے کرنے ہوں گے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیر خزانہ مفتاح اسمائیل نے کہا کہ اسٹیٹ بینک کی خودمختاری دی جا چکی ہے، اس سال ٹیکس ریٹ بڑھانے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

مفتاح اسمائیل نے کہا کہ غربت میں کمی کے لیے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے پیسے بڑھائے جا سکتے ہیں، اس سال آئی ایم ایف ٹارگٹ برقرار رکھنا ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ اگلے سال آئی ایم ایف پروگرام کو آگے بڑھانا ہے، عمران خان کی حکومت نے جو کمٹمنٹ کی تھی اسے آگے بڑھانے کے پابند ہیں۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ ہمیں مشکل فیصلے کرنے ہوں گے، ڈیفالٹ کا کوئی چانس نہیں ہے۔

دوسری جانب عوام مزید مہنگائی کی تیاری کرلیں۔ بجلی اور پیٹرول مزید مہنگا ہوگا۔ بجلی اور پیٹرول پر سبسڈی مرحلہ وار ختم کی جائے گی۔

وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے آئی ایم ایف وفد سے ملاقات میں قرض پروگرام جاری رکھنے پر اتفاق کرلیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کو انکم سپورٹ پروگرام پر اعتراض نہیں، صحت کارڈ کی سہولت پر بھی راضی ہے جبکہ پاکستان آمدن بڑھانے کے لیے اصلاحات پر متفق ہے، اسٹیٹ بینک کی خود مختاری کے لیے مزید کوششیں کی جائیں گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں