اشتہار

تحریک انصاف کا وزیرا عظم شہباز شریف کے خلاف عدالت جانے کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

ملتان : تحریک انصاف نے وزیرا عظم کے خلاف عدالت جانے کا اعلان کردیا ، شاہ محمود قریشی نے کہا ن لیگ کی قیادت کسی اور کو وزیراعظم کیلئے نامزد کرے۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے خطاب میں کہا کہ ہم سپریم کورٹ میں وزیرا عظم سمیت ضمانت لینے والے وزیروں کے خلاف پٹیشن فائل کرنے جارہےہیں ، جب تک یہ کیس سے بری نہیں ہوتے یہ پاکستان کی نمائندگی نہ کریں۔

شاہ محمود قریشی نے مطالبہ کیا کہ ن لیگ کی قیادت کسی اور کو وزیراعظم کیلئے نامزد کرے، تیرہ جماعتوں کا اتحاد غیرفطری ہے یہ بکھر جائے گا۔

- Advertisement -

ان کا کہنا تھا کہ محسن داوڑنے قومی اسمبلی میں تقریر کی لیکن ن لیگ اور پیپلزپارٹی کے کسی ایم این اے نے محسن داوڑکوجواب نہیں دیا۔

خیال رہے وفاقی کابینہ میں حلف اٹھانے والے کئی وزرا اور مشیران مقدمات میں ملوث ہیں اور وفاقی وزرا اور مشیران مختلف مقدمات میں ضمانت پر ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف منی لانڈرنگ کیس میں ، احسن اقبال نارروال اسپورٹس کمپلکس کیس میں اور وزیر توانائی شاہد خاقان عباسی ایل این جی کیس میں عدالت سے ضمانت پر ہیں۔

اسی طرح وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل بھی ایل این جی کیس میں، وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ انسداد منشیات کیس میں ،وزیر آبی و سائل خورشید شاہ آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں ضمانت پر ہیں۔

وزیر دفاع خواجہ آصف پر غیر قانونی اراضی کیس ، مشیر امیر مقام پر غیر قانونی ٹھیکے اور آمدن سے زائد اثاثہ کیس ، وزیر ریلوے سعد رفیق پر آمدن سے زائد اثاثہ جات اور ہاؤسنگ کیس اور وزیر صحت قادر پٹیل پر منی لانڈرنگ اور انسداد دہشت گردی مقدمات زیر سماعت ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں