لندن: سابق وزیراعظم نواز شریف کو پاسپورٹ جاری کردیا گیا۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کو جاری کردہ پاسپورٹ کی مدت 10 سال ہے، ترجیحی بنیاد پر عام کیٹیگری میں جاری کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق نواز شریف کو ڈپلو میٹک پاسپورٹ جاری نہیں کیا گیا، حکومت کی تبدیلی کے بعد پاسپورٹ کی تجدید کی ہدایت جاری کی گئی تھی۔
ذرائع کے مطابق نواز شریف اب کسی بھی وقت پاکستان کیلئے روانہ ہوسکتے ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں وفاقی حکومت نے قبل پاسپورٹ کی تجدید کی ہدایت جاری کی تھی۔
وزیراعظم شہبازشریف نے بڑے بھائی میاں نوازشریف کو سفارتی پاسپورٹ اور اسحاق ڈار کو عام پاسپورٹ جاری کرنے کا حکم دیا تھا۔
لندن میں پاکستانی مشن کو دونوں پاسپورٹ جاری کرنے کے احکامات دیے گئے تھے۔
وزیراعظم نے اسحاق ڈار کو بھی سفارتی پاسپورٹ جاری کرنےکا حکم دیا تھا تاہم سفارتی عملے نے واضح کیا تھا کہ اسحاق ڈار کو سفارتی پاسپورٹ جاری نہیں کیا جا سکتا۔
سفارتی عملے کی بریفنگ کے بعد وزیراعظم نے اسحاق ڈار کو عام پاسپورٹ جاری کرنےکا حکم دیا تھا۔