اشتہار

عدالت نے احد چیمہ کو عمرہ پر جانے کی اجازت دیدی

اشتہار

حیرت انگیز

سابق ڈی جی لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور گریڈ 19 کے افسر احد چیمہ کو بڑا ریلیف مل گیا۔

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت سے احدچیمہ کو عمرے پر جانے کی اجازت مل گئی۔ عدالت نے20 ، 20 لاکھ کے مچلکوں کےعوض جانےکی اجازت دی۔

احتساب عدالت نے احدچیمہ کی درخواست پر سماعت کی۔ سپریم کورٹ نےاحدچیمہ کوبیرون ملک سفر سے پہلے آگاہی کی ہدایت کی تھی۔

- Advertisement -

احد چیمہ کے خلاف تمام محکمانہ انکوائریز بن کر دی گئی ہیں۔ خیال رہے کہ ستمبر 2020 میں احتساب عدالت نے ایل ڈی اے سٹی میں مبینہ کرپشن کیس میں سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ سمیت 10 ملزمان کے خلاف انویسٹی گیشن بند کرنے کا حکم دے دیا تھا۔

احتساب عدالت کے جج جواد الحسن نے نیب کی انویسٹی گیشن بند کرنے کی درخواست بھی منظور کی تھی۔ نیب نے احد چیمہ سمیت دیگر ملزمان کے خلاف ایل ڈی اے سٹی کیس کی تفتیش بند کرنے کی استدعا کی تھی۔

احمد چیمہ پر ایل ڈی اے سٹی میں کروڑوں روپے کی مبینہ کرپشن کرنے کا الزام تھا اور اس کیس میں سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ کو ڈیڑھ سال گرفتار رہے۔

نیب لاہور نے 21 فروری 2018 کو احد چیمہ کو غیر قانونی طور پر پلاٹ الاٹ کرنے اور اختیارات کے ناجائز استعمال کے الزامات پر گرفتار کیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں