تازہ ترین

سیشن جج وزیرستان کو اغوا کر لیا گیا

ڈی آئی خان: سیشن جج وزیرستان شاکر اللہ مروت...

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

دعا زہرہ کیس، لاہور پولیس کا اہم بیان آگیا

کراچی کے علاقے الفلاح سے لاپتہ ہونے والی لڑکی دعا زہرہ نے لاہور کے رہائشی سے مبینہ طور پر نکاح کرلیا تاہم پولیس بچی کو ابھی تک بازیاب نہیں کروا سکی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق لاہور پولیس نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ کراچی پولیس نے لڑکی کا نکاح نامہ فراہم کیا ہے، پولیس نکاح نامے پر ایڈریس سے لڑکی کو تلاش کررہی ہے۔

تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ دعا زہرہ کے پولیس کو ملنے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔

واضح رہے کہ دعا زہرہ کا مبینہ نکاح شیراکوٹ کے علاقے میں ہوا، نکاح مزنگ کےرہائشی حافظ غلام مصطفی نےکرایا۔ پولیس کونکاح نامہ کراچی پولیس سےموصول ہوا تھا۔

اس سے قبل دعازہرہ کے والد کا کہنا تھا کہ مجھے ایڈیشنل آئی جی کراچی کی کال آئی ہے لاہور پولیس بھی نہیں کہہ رہی کہ بچی انکے پاس ہے۔

مزید پڑھیں: ‘دعازہرہ بازیاب نہیں ہوئی’

ان کا کہنا تھا کہ نکاح نامے میں جعلی معلومات درج ہیں سی سی ٹی وی بھی جعلی آئی تھی ، تمام خبریں بھی جعلی ہیں، سندھ اور پنجاب پولیس رابطے میں ہے مگر کلیم نہیں کر رہے۔

یاد رہے کہ 10 روز قبل کراچی کے علاقے گولڈن ٹاؤن سے 14 سالہ لڑکی دعا زہرہ لاپتہ ہوئی تھی جس کے بعد پولیس نے اس کی تلاش کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے بھی مارے تھے تاہم پولیس اب تک دعا زہرہ کو تلاش کرنے میں ناکام رہی ہے۔

Comments

- Advertisement -